کوسٹ گارڈ میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی بھرتیاں

   

30 جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) حکومت ہند کے وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے انڈین کوسٹ گارڈ میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جنرل ڈیوٹی (مرد) کی 30 جائیدادوں پر تقرر کے لئے کم از کم 60 فیصد نشانات کے ساتھ انٹرمیڈیٹ میتھامیٹکس، فزیکس سبجیٹ میں کامیابی لازمی ہے۔ امیدوار یکم جولائی 1997 سے 30 جون 2021 تک کے درمیان پیدائش والا ہو۔ کمرشیل پائلیٹ انٹیر (سی۔ پی۔ ایل۔ ایس ۔ ایس۔ اے) (مرد ۔ خاتون) کی 10 جائیدادوں پر تقرر کے لئے انٹرمیڈیٹ (میتھامیٹکس۔ فزیکس سبجکٹ) میں 60 فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب کے ساتھ ڈی ۔ جی ۔ سی ۔ اے۔ کی جانب سے جاری کردہ کمرشیل پائیلٹ کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔ عمر یکم جولائی 1997 تا 30 جون 2021 کے درمیان پیدائش والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ تکنیکل (انجینئرنگ اینڈ الیکٹریکل) (مرد) 10 جائیدادوں کے لئے 60 فیصد نشانات کے ساتھ متعلقہ سبجکٹ میں انجینئرنگ ڈگری میں کامیابی لازمی ہے۔ ریٹرن ٹسٹ میں حاصل نشانات کی بنیاد پر امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے پریلمنری ٹسٹ اور فائنل ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ درخواست آن لائن کرنی ہوگی۔ درخواستوں کے ادخال کا آغاز 6 دسمبر سے ہوگا اور 17 دسمبر آخری تاریخ مقرر ہے۔ ویب سائٹ www.joininindiancoastguard.gov.in ملاخطہ کریں۔ ع