کوسگی ۔ مسٹر جگدیشور سب انسپکٹر آف پولیس کوسگی نے بتایا کہ ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی ۔ جس کے سبب دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسمہا نامی شخص اپنے تین دوستوں کے ساتھ کوڑنگل کی جانب سے کوسگی آرہے تھے کہ کوسگی کے پاس ایک درخت سے ان کی کار ٹکرا گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نرسمہا ، محمد موسی اور محمد کلیم ، راجو ، چاروں گاڑی میں سوار تھے ۔ کار تیز رفتار رہنے کی وجہ سے قابو نہ ہوسکی ۔ سڑک کے بازو درخت سے ٹکرا گئی ۔ چاروں کو 108 کے ذریعہ سیول ہاسپٹل کوسگی منتقل کیا گیا ۔ زیر علاج نرسمہا فوت ہوگیا اور محمد موسی کو ضلع محبوب نگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ وہ بھی فوت ہوگیا۔ محمد کلیم کو علاج کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔