کوسگی میں سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک کی تقسیم

   

کوسگی ۔ 26 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوسگی مستقر ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم روزنامہ سیاست کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات میں ایس ایس سی کوسچن بینک کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اسکول کے صدر مدرس خواجہ قطب الدین نے سیاست و عابد علی خان ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں محمد مولانا قادری، سید اسمعیل، محمد ادریس میونسپل کونسلر، شیخ حسین، سید سلیم، خان اکرم دردانی و استاذہ نے شرکت کی۔