کوسگی ۔ 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کی جانب سے شیواجی چوک پر راستہ روکو احتجاج کیا اور بعدازاں ایم آر آفس پر دھرنا منعقد کیا گیا جس میں سابق سرپنچ کوسگی نے کہا کہ کوسگی منڈل کو قحط منڈل قرار دیں اور شادی مبارک اور کلیانا لکشمی کے چیکس ادا کریں۔ پینڈنگ پٹہ پاس جلد سے جلد جاری کریں۔ مستحق افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات جاری کریں۔ نئے وظائف منظور کریں۔ آروگیہ شری اسکیم جاری رکھیں اور سرپنچوں کو چیک پاور دیں۔ ان مسائل پر مشتمل یادداشت تحصیلدار کو پیش کی۔ اس موقع پر مسٹر این نریندر سابق سرپنچ مسٹر وی وجے کمار صدر منڈل کانگریس، مسٹر راملو، مسٹر سرینواس، جناب محمد ادریس اور کانگریس ورکرس نے شرکت کی۔