کوشک ریڈی ۔ ایل رمنا آج ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 15 جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ کانگریس کے برطرف قائد کوشک ریڈی اور تلنگانہ تلگودیشم صدارت سے مستعفی ایل رمنا 16 جولائی کو تلنگانہ بھون میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ٹی آر ایس قیادت نے حضور آباد سے کوشک ریڈی کو اُمیدوار بنانے کا تقریباً فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کی ضمانت پر کوشک ریڈی نے کانگریس سے بغاوت کی تھی ۔ تین دن سے متحدہ ضلع کریم نگر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ رمنا اور کوشک ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ دوسری طرف سابق وزیر ای پدی ریڈی حضور آباد سے مقابلہ کرنے تلگودیشم سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے تاہم ایٹالہ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد ان کے مقابلہ کے امکانات پر پانی پھرگیا ہے وہ بھی اب ٹی آر ایس میں شمولیت کی کوشش کر رہے ہیں ۔