کولمبو میں بارش ، مقابلے متاثر ہونے کا خدشہ

   

کولمبو ۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جس سے ایشیا کپ میں سوپر 4 کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کولمبو میں ایشیا کپ سوپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے جس کے لیے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج سہ پہر کولمبو پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں2 ستمبر کو پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ہند ۔ پاک میچ بھی بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا اور یہ میچ نتیجہ خیز نہ ہوسکا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کرکٹ کے سوپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی 7 وکٹ سے شکست دی ہے ۔