کولمبیا :اسقاط حمل اب جرم نہیں

   

بوگوٹا : لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں اب اسقاط حمل قانوناً جرم نہیں رہا۔سپریم کورٹ نے 24ہفتوں کی حاملہ کے اسقاط حمل کو جائز بنانے کے حق میں فیصلہ سنایا۔ گزشتہ دو دہائیوں سے اسقاط حمل کے قانون کے خلاف مہم چلانے والوں نے عدالت کے اس فیصلہ کی ستائش کی ہے ۔