کولمبیا: طوفانی بارش اور سیلاب سے 10افراد ہلاک

   

بوگوٹا ۔ کولمبیا کے صوبے انٹیوکیا میں طوفانی بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ 17 افراد لاپتا ہیںجن کی تلاش جاری ہے۔ سیلاب کے باعث انٹیوکیا کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہنگامی طور پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔