کولمبیا میںطاقت ور ڈرگ مافیاکاسربراہ گرفتار

   

آنٹیوکیا : کولمبیا میں ملکی سکیورٹی فورسز نے منشیات کا کاروبار کرنے والے ایک طاقت ور جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس مافیا باس کا نام ڈائرو انٹونیو اْوساگا ہے، جو عرف عام میں ’اوٹونیئل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ملکی صدر ایوان ڈْوک نے ایک بیان میں اس مافیا سربراہ کی گرفتاری کو منشیات کا کاروبار کرنے والے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروئی قرار دیا ہے۔ پچاس سالہ ’اوٹونیئل‘ کو صوبہ آنٹیوکیا میں ایک بڑے ملٹری آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی میں ملکی فوج کے خصوصی دستوں کے پانچ سو ارکان نے بائیس ہیلی کاپٹروں کے ساتھ حصہ لیا۔