کولمبیا میں احتجاجی مظاہرے جاری، کالی میں فوج طلب

   

بوگوٹا ۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک نے ملک میں ایک ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں فوج طلب کرلی ہے۔ حکام کے مطابق جمعہ کے روز وِیے دِیل کاؤکا صوبے کے شہر کالی میں مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد پچاس سے زائد بتائی جارہی ہے، جس میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ صدر ایوان ڈوک نے حالات قابو کرنے کے لیے کالی میں پولیس کی مدد کے لیے فوری طور پر فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔