کولمبیا میں جھڑپوں کے دوران 10 ہلاک

   

بوگوٹا /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کولمبیا کی فوج کی جھڑپ
FARC کے باغیوں سے ہوگئی ۔ جس میں امن کارروائی
2016 سے بے تعلقی ظاہر کرنے والے گروپ کے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے خصوصی شعبہ اور پولیس نے محکمہ کاکویٹا میں کارروائی شروع کردی ۔ جس کے دوران طویل مدت سے گروپ کے لیڈر راڈریگو کیڈٹ ہلاک ہوگئے ۔ ان کے علاوہ 9 نیم فوجی تنظیم کے ارکان بھی ہلاک ہوئے ۔ کئی علاقوں پر دوسرے گروپ نے قبضہ کرلیا ۔ جبکہ محمہ دفاع کا ادعاء ہے کہ اس کا قبضہ پورے بوگوٹا پر برقرار ہے ۔صدر ایوان ڈیکیو نے اپنا عہدہ سنبھال لیا اور عہد کیا کہ وہ مخالفین کے ساتھ سخت گیر رویہ اختیار کریں گے ۔