بوگوتا، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے سانتاندر میں شمالی کولمبیائی محکمہ میں پولیس ناکہ کے نزدیک ہوئے گرینیڈ حملے میں 16 افراد زخمی ہو گئے ۔حکام نے پیر کو اس کی اطلاع دی ۔ انتظامیہ کے مطابق یہ حملہ ہفتہ کی دیر رات اس وقت ہوا جب مقامی رہائشی جشن منا رہے تھے ۔ محکمہ کے پولیس کمانڈر فابئین آسپینانے کہا کہ اس حملے میں 14 شہری اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے احتیاطاََ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی ہے ۔ ایک دیگر واقعہ میں نزدیکی میونسپل تیبو میں گشت پرنکلی پولیس کی گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔
