کولمبیا میں دو کشتیاں پلٹنے سے 12افراد غرقاب

   


ماسکو: کولمبیا کے مغربی ساحل پر دو کشتیوں کے پلٹنے سے سات نابالغوں سمیت کم از کم 12 لوگ ڈوب گئے ۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے ۔کولمبیا کے آر سی این ریڈیو نے اتوار کو ٹوماکو شہر کی میئر ماریہ امیلسن انگولو کے حوالے سے کہا کہ ‘‘فی الحال سات نابالغوں اور پانچ بڑوں سمیت کل 12 لوگ متاثر ہیں’’۔