کولمبیا میں سیلاب سے 7ہلاک

   

بوگوٹا، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کولمبیا کے صوبہ تولیما میں سیلاب کی وجہ سے 7 افراد ہلاک جبکہ 8 دیگر لاپتہ ہیں۔ کراکول ریڈیو نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امویا دریا کی آبی سطح بڑھنے کی وجہ سے چپرال شہر میں سیلاب آ گیا جس س کے باعث تین عمارتیں گر گئیں۔ سیلاب کا پانی اسپتال اور ایک چرچ میں بھی بھر گیا ہے ۔ لاپتہ افراد میں ایک نوزائیدہ بھی شامل ہے ۔

منگولیا میں کثرت شراب نوشی
سے 26 ہلاک
الان باتور 27دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) منگولیا کے دارالحکومت الان باتور میں دسمبر کی شروعات سے ہی شراب نوشی کی زیادتی کے سبب اب تک 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی عہدیداروں نے یہ معلومات جمعہ کو دی۔سٹی پولیس کے ایک اہلکار لکھما عمارورام نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دسمبر میں نئے سال کی تقریبات کی وجہ سے الان باتور میں شراب نوشی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اسے ہی ان اموات کی وجہ مانا جارہا ہے ۔منگولیا میں دسمبر میں ، بہت سارے سرکاری اور خانگی ادارے نئے سال کے استقبال کے لئے ریستوران ، نائٹ کلبوں اور بارمیں ضیافت اور شراب کی پارٹیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔