کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 9ہلاک

   

بگوٹا۔کولمبیا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس سے نو فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔کولمبیا کی فوج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ فوج کے مطابق اس حادثے میں شکار ہونے والے دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ فوج نے بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹریوایچ -60 بلیک ہاک کا ملبہ جنوب مشرقی کولمبیا میں دریائے انیریڈا کے کنارے سے ملا ہے ۔فوج نے بتایا‘‘تباہ شدہ ہیلی کاپٹر میں فوج کے 17 ا ارکان سوار تھے ’’۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے اور ایک خصوصی امدادی ٹیم لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے ۔