کولمبیا میں مسلح گروپ کے حملے میں پانچ ہلاک

   

بگوٹا 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے کوکا صوبے میں ایک مسلح گروپ کی جانب سے کئے گئے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ کولمبیا کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق منگل کی شام کوکا صوبے کے ٹوکیو میں ایک مسلح گروپ کی جانب سے کئے گئے حملے میں کم از کم پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی مذہبی رہنما کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے ۔