کولمبیا میں کورونا سے ہونے والی اموات 100,000 سے متجاوز

   

بوگوٹا : کولمبیا میں گزشتہ روز وبائی مرض کووڈ۔ 19 سے 648 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 100,582 تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ جانکاری ملک کی وزارت صحت نے دی ہے ۔ اس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23,239 نئے کیسز درج ہونے سے مریضوں کی مجموعی تعداد 3,968,405 ہوگئی ہے ۔