بیونس آئرس: کولمبیا میں کوویڈ ۔ 19ٹیکہ اندازی مہم طے شدہ پروگراموں کے تحت 17 فروری سے شروع کی جائیگی ۔ صدر ایوان ڈیوک نے اپنے ٹویٹر پوسٹ میں لکھا کوویڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ کولمبیا پہنچنے کیساتھ ہی ہم ملک کے شہریوں مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ چہارشنبہ سے ٹیکہ اندازی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ملک کے مختلف علاقوں میں ویکسین بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ کم از کم 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانا ہمارا ہدف ہے ۔ کووڈ ۔19ویکسین کی پہلی کھیپ پیر کو کولمبیا پہنچی ۔ اس میں فائزر ویکسین کے 50,000 ڈوز شامل ہیں۔