کولمبیا میں 1980ء کے قتل عام کی رپورٹ جاری

   

بگوٹا : جنوبی امریکی ملک کولمبیا کی عدلیہ کے مطابق 1980 ء کی دہائی کے دوران سیکورٹی فورسز اور نیم فوجی دستوں نے کمیونسٹ پارٹی یونین پیٹریارک (یو پی) کے 4ہزار 600سے زائد کارکن ہلاک کردیے تھے۔ اس کے علاوہ 2007ء تک اس پارٹی کے 1100سے زائد ارکان لاپتہ ہوگئے۔ یہ بات خصوصی ٹریبیونل نے اپنی ایک تفتیشی رپورٹ میں بتائی ہے۔