میامی۔ ارجنٹیا ایک بار پھرکوپا امریکہ کپ کا چمپئن بن گیا ہے۔ فائنل میں اس نے کولمبیا کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ارجنٹینا نے اپنے اسٹارکھلاڑی میسی کے آنسو بھی رائیگاں نہیں جانے دئیے۔ دراصل میسی زخمی ہونے کی وجہ سے میچ کے66ویں منٹ میں میدان چھوڑکر چلے گئے جس کے بعد وہ زاروقطار روتے ہوئے نظر آئے۔ ارجنٹینا کی ٹیم کو بالآخر کولمبیا کو شکست دے کر اپنے اسٹارکھلاڑی کے آنسوؤں کی قیمت مل گئی۔ میچ کا واحد گول جس نے ٹیم کو چمپئن کی حیثیت سے ٹرافی پر مہر ثبت کی وہ 112ویں منٹ میں کیا گیا۔ یہ مجموعی طور پر تیسری بار اور لگاتار دوسری بار ہے کہ ارجنٹینا کوپا امریکہ کپ کا چمپئن بنا ہے۔ اس نے پہلی بار یہ خطاب 1993 میں میکسیکو کو شکست دے کر جیتا تھا۔ اس کے بعد میسی کی کپتانی میں ارجنٹینا2023 میں برازیل کو شکست دے کر دوسری بار چمپئن بنا تھا اور اب تیسری باراس نے فائنل میں کولمبیا کو شکست دی ہے۔ ارجنٹینا اورکولمبیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دونوں ہاف بغیرکسی گول کے برابر رہے۔ اس کے بعد کھیل اضافی وقت میں چلا گیا جہاں ارجنٹینا 112ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹینا کے لیے یہ گول اسٹرائیکر لاؤٹرے مارٹنیز نے کیا۔ اگر اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل ختم نہ ہوتا تو اس کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ سے ہوتا۔ ارجنٹینا کی یہ جیت اسے چمپئن بنانے میں خاص تھی۔ اس کے علاوہ اس فتح کی قدروقیمت کا تعلق بھی میسی سے ہے۔ دراصل میسی کو اس میچ کے دوران چوٹ کی وجہ سے درمیان میں ہی میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ میدان سے نکلنے کے بعد انہیں ڈگ آؤٹ میں بیٹھا اور بلک بلک کر روتے دیکھا گیا۔ یقیناً اس وقت میسی کو فائنل میں مزید نہ کھیلنے کا افسوس ہو رہا ہوگا لیکن ٹیم کی جیت کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ میسی کو اب کسی بات کا افسوس نہیں ہوگا۔ میسی نے ٹیم اور ٹرافی کے ساتھ ارجنٹینا کے چمپئن بننے کا جشن بھی منایا۔