کراکس: وینزویلا میں کولمبیا سے ملحقہ سرحد پر مسلح گروہوں سے کئی روز سے جاری جھڑپوں میں وینزویلا کے 8فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے مارے گئے اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ریاست اپورے کی سرحد پر وزینزویلا کی فوج اور کولمبیا کے مسلح گروہوں کے درمیان 21 مارچ سے شدید جھڑپیں جاری ہیں جن کے نتیجے میں ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کے نتیجہ میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ،دھماکہ خیز مواد اور منشیات برآمد کی جاچکی ہے۔