کولمبیا کے باغی گروہ نے متعدد مغوی رہا کر دیے

   

یوگرٹا ۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا میں بائیں بازو کے گوریلا گروہ ای ایل این نے گزشتہ چند روز کے دوران آٹھ مغویوں کو رہا کر دیا ہے۔ کولمبیا کے اخبار ’ایل ٹیمپو‘ کے مطابق چار سیول افراد اور دو پولیس اہلکاروں کو انسانی حقوق کے ایک تنظیم اور کیتھولک چرچ کے نمائندوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ گزشتہ جمعے کو بھی ای ایل این نے آئل کمپنی آراوکا کے دو اہلکاروں کو رہا کیا تھا۔ قبل ازیں بوگوٹا حکومت نے امن مذاکرات کے آغاز سے پہلے مغویوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔