بوگوٹا ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا میں بدعنوانیوں کے خلاف لڑنے والی خاتون کلاڈیہ لوپیز جن کی وجہ سے عوام کو ایک تحریک ملی ہے، انہیں اب کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کی پہلی خاتون میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 49 سالہ کلاڈیہ نے اس بات کو کبھی مخفی نہیں رکھا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔ کلاڈیہ کو 35.2 فیصد ووٹس حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف کارلوس فرنانڈوگلان کو 32.5 فیصد ووٹس حاصل ہوئے۔ اس موقع پر سابق سینیٹر لوپیز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ہم نے کامیابی حاصل کی ہے بلکہ ہم نے ایک نئی تاریخ بھی رقم کی ہے۔ دوسری طرف ملک کے صدر ایوان ڈوک نے کہا کہ ملک گیر پیمانے پر مقامی انتخابات نے ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدواروں کو اپنی جانب راغب کیا۔