کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا گرفتار

   

بوگوٹا : ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سیکوریٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مظاہرین کے ترجمان محمود خلیل کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔
مجھ پر تنقید کرنے والے چینل، اخبار بدعنوان ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ان پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔ محکمہ انصاف میں گفتگو میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔