کولم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر و درس

   

نارائن پیٹ۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بارگاہ حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ جلالیہ و جشن حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال الدین چندا حسینی رح گوگی کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ نے کی مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ نے اولیاء کرام کی شان وعظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت چندا حسینی رح کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کا خانوادہ ایسا مقدس خانوادہ ہے جو صحیح نسب سادات ہے 24ویں پشت میں حضرت چندا حسینی رح کا سلسلہ نسب حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ سے جا ملتا ہے جس کا ذکر تاریخ کے معتبر کتب میں موجود ہے اور ماہانہ حلقہ ذکر کی محفل منعقد ہوئی۔ماہانہ حلقہ کا اختتام صلوات سلام و محفل سماع پر ہوا۔ اس موقع پر سیدشاہ یسین حسینی سجادہ نشین بارگاہ ملکارم شمس آباد،سید سعادت اللہ حسینی برادر سجادہ نشین، کے علاوہ دیگر علماء ومشائخ۔ مریدین ومعتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔