برازویل، 31 جنوری (یو این آئی) مشرقی کانگو کے کولٹن کان منہدم ہونے سے مہلوین کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی، ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ مشرقی کانگو میں کولٹن (آرٹی سینل) کان گرنے کے واقعے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ کان گرنے کا واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا تھا، واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے ، حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ جمہوریہ کانگو کے مشرقی حصے میں واقع کولٹن کی ایک کان میں یہ واقعہ روبایا کے علاقے میں پیش آیا جو باغی گروہوں کے زیرِ کنٹرول ایک اہم معدنی ذخائر مرکز سمجھا جاتا ہے ۔