کولکاتا ریپ کیس: بنگال حکومت سے سپریم کورٹ کے تلخ سوال

   

نئی دہلی: کولکاتا عصمت دری۔قتل کیس کی سماعت منگل (20 اگست) کو سپریم کورٹ میں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کی حکومت سے تیکھے سوالات کئے۔چیف جسٹس نے ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل سے پوچھا کہ جب آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کر رہے تھے تو پولیس کیا کر رہی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کولکاتہ عصمت دری اور قتل کا معاملہ ایک سنگین معاملہ ہے کیونکہ اس کا تعلق صحت کارکنوں کی حفاظت سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ڈاکٹر کے خلاف کئے گئے جرم کا علم ہونے کے بعد میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش نے اسے خودکشی قرار دیا۔