کولکاتا میں ایک بار پھر ڈبل ڈیکربسیں دوڑنے کو تیار

,

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا: کولکاتا میں ایک بار پھر نیلے اور سفید رنگوں والی دو منزلہ یعنی ڈبل ڈیکر بس دوڑنے کے لئے تیار ہے ۔ وزیر اعلی کل منگل کو ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کریں گی۔ ان بسوں کو چلانے کا مقصد مسافروں کو فائدہ پہنچانے سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے ۔اسی مقصد کے تحت مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے تقریبا 90 لاکھ روپے کی لاگت سے دو ڈبل ڈیکر بسیں تیار کی ہیں۔پہلے مرحلے میں ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے 10 ڈبل ڈیکر بسیں منگوائی ہیں ۔ریاست کو سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف روڈ ٹرانسپورٹ (سی آئی آر ٹی) سے منظوری مل گئی ہے ۔ بس کی پہلی منزل پر چھت کو کھلا رکھا گا ہے ۔بارش کے موسم کے پیش نظر عارضی سائبان کا انتظام کیا ہے ۔ اس کے لئے ایک خاص قسم کی شیٹ استعمال کی جاسکتی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو دوبارہ ڈبل ڈیکر بسیں چلانے میں دلچسپی ہے ۔کلکتہ میں پہلی مرتبہ ڈبل ڈیکر بس 1926 میں شروع کی گئی ہے ۔ نقل و حمل کے لئے آزادی کے بعد سی ایس ٹی سی نامی ایک تنظیم تشکیل دی گئی۔ 1990 سے ان بسوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔ کسی زمانے میں یہ ڈبل ٹیکر بسیں بیرک پور ، ہؤڑا ، بیہالا سے چلتی تھیں۔ مختلف پریشانیوں کی وجہ سے ، 2005 میں ڈبل ڈیکر بسوں کو سڑکوں سے ہٹا لیا گیا تھا۔