کولکاتہ ریپ اور قتل کیس: جج کے سامنے رونے لگا ملزم

   

کولکاتہ : کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج ہاسپٹل میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کا مرکزی ملزم سنجے رائے جمعہ کو جج کے سامنے جذباتی ہو گیا۔ روتے ہوئے اس نے جج کو بتایا کہ وہ بے قصور ہے۔ اسے پھنسایا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے سنجے رائے کو کولکاتہ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس دوران سی بی آئی نے ملزمان اور مشتبہ افراد کے پولی گراف ٹیسٹ کی اجازت مانگی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جب جج نے سنجے رائے سے پوچھا کہ وہ پولی گراف ٹیسٹ کیلئے کیوں راضی ہو رہے ہیں تو وہ رو پڑے۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ وہ پولی گراف ٹیسٹ کیلئے راضی ہوا کیونکہ وہ بے قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ مجھے پھنسایا جا رہا ہے۔ شاید یہ پولی گراف ٹیسٹ میں کلیئر ہوجائے۔ اس کے بعد عدالت نے سنجے رائے کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی۔ اسے 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا۔عدالت نے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور اس کیس سے متعلق پانچ دیگر لوگوں کے پولی گراف ٹیسٹ کی بھی اجازت دی ہے۔ ان پانچ لوگوں میں چار ڈاکٹر شامل ہیں جنہوں نے واقعہ کی رات متوفی ڈاکٹر اور رائے کے ساتھ کھانا کھایا تھا۔۔9 اگست کو کولکاتہکے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے سیمینار ہال میں ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔