کولکاتہ عصمت ریزی معاملے پر نئی اسٹیٹس رپورٹ کی طلبی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل 15 اکتوبر کو کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہاسپٹل میں ایک ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے سماعت شروع کی۔سی بی آئی کے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ کو مطلع کیا کہ کیس کی تحقیقات انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے نئی اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔