نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے سی بی آئی 9 فبروری کو شیلانگ میں پوچھ تاچھ کرے گی جو کروڑہا روپئے والے شردھا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں ہے، عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ سپریم کورٹ نے دو روز قبل ہی انہیں ہدایت دی تھی کہ تحقیقات میں دیانتداری سے تعاون کرے۔ 1989ء بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار حکومت مغربی بنگال کی تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کی سربراہی کررہے ہیں جو شردھا اور اسی نوعیت کے جعلی اسکیمات کے کیسوں کی تحقیقات کررہی یہ۔ دریں اثناء سی بی آئی نے دہلی، بھوپال اور لکھنؤ یونٹوں سے اپنے 10 آفیسروں کو کولکاتہ دفتر بھیج دیا ہے۔