کولکاتہ :کولکاتہ میں آر جی کر میڈیکل کالمج اینڈ ہاسپٹل میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اورقتل کی تحقیقات سی بی آئی کی جانب سے جاری ہیں ۔اگرچہ کولکتہ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ سنجوئے رائے نے پوچھ تاچھ کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا لیکن ملزم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہیکہ اسے پھنسایا جا رہا ہے۔سی بی آئی حکام کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے اہم ملزم سنجے رائے کا پولی گراف ٹسٹ اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے رائے کا پولی گراف ٹسٹ ملتوی کرنا پڑا۔چھ دیگر افراد کا پولی گراف ٹسٹ ہفتہ کو کرنا طے ہے۔