کولکتہ اور راجستھان میں آج پلے آف کیلئے مقابلہ

   

رسل کا بیٹنگ مقام توجہ کا مرکز

کولکتہ۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز کے درمیان جمعرات کو یہاں ایڈن گارڈن میں آئی پی ایل کے12 ویں سیزن میں پلے آف کی امیدوںکو برقرار رکھنے کے لئے مقابلہ ہوگا۔کولکتہ اور راجستھان کی ٹیمیں اس وقت ایسی حالات میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں ایک بھی شکست سے ان کی پلے آف میں جانے کی امیدیں ختم ہوجائیں گی۔ کولکتہ فی الحال راجستھان سے کچھ بہتر ہے ۔ کولکتہ نے10 میچوں میں سے چار جیتے ہیں اور اس کے کھاتے میں8 پوائنٹس ہیں۔ کولکتہ کو میں پلے آف میں جانے کے لئے اپنے باقی چاروں میچ جیتنے ہیں۔ راجستھان نے 10 میچوں میں سے تین میچ جیتے ہیں اور اس کے6 پوائنٹس ہیں۔ اگر راجستھان کی ٹیم کولکتہ کی ٹیم کے خلاف ہاری تو ٹورنمنٹ میں اس کا سفر ختم ہوجائے گا۔ راجستھان کے لئے جیتنے کی صورت میںکچھ امیدیں بنی رہیں گی۔ حالانکہ اس کے بعد بھی اسے باقی تینوں میچ جیتنے ہوں گے اور دوسری ٹیموں کے نتائج کو بھی دیکھنا ہوگا۔ راجستھان نے اس سیزن میں اجنکیا رہانے کو کپتانی سے ہٹاکر آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کو کپتان بنایا ہے ۔ اسمتھ کے کپتان بننے کے بعد راجستھان نے ممبئی انڈین کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی لیکن پھر سے دہلی کیپٹل کے خلاف چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی ا میدوں کو گہرا جھٹکا لگا۔اس آئی پی ایل میں یہ دوسرا میچ تھا جس میں راجستھان کو اپنے ایک کھلاڑی کی سنچری کے باوجود شکستکا سامنا کرنا پڑا۔ کولکتہ کو اپنے گزشتہ مقابلہ میں نو وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کولکتہ کے کپتان دنیش کارتک کی حکمت عملی کام نہیںکررہی ہے ۔ آندرے رسل بیٹنگ آرڈر میں اوپر آنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم نے انہیں گزشتہ مقابلہ ساتویں نمبر پر اتارا، جس سے ٹیم ایک اچھے اسکور تک نہیں پہنچ پائی۔ ٹیم اگر جیت حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے رسل کوسرفہرست بیٹسمین میں شامل کرنا ہوگا۔کے کے آر کی ٹیم میں کئی ایک ایسے کھلاڑی ہیں جوکہ تنہا ٹیم کوکامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں لیکن اس وقت رسل پر اس کا زیادہ انحصار ہورہاہے اور وہ اوپر بیٹنگ کے خواہاںبھی ہیں۔
پلے آف کی امیدیں ٹیم ورک کا نتیجہ:مشرا
نئی دہلی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیگ اسپینر امیت مشرا اور نوجوان بیٹسمین پرتھوی شاہ نے دہلی کیپٹلس کے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا سہرا ٹیم ورک کو دیا ہے ۔آئی پی ایل میں150 وکٹ پورے کرنے والے لیگ اسپنر مشرا نے پرتھوی اور ٹیم کے فاسٹ بولر ربادا کے ساتھ یہاںمیڈیا سے کہا ہماری ٹیم کا تال میل بہت اچھا رہا ہے اور ٹیم کا اعتماد بنا ہوا ہے ۔ ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر منحصر نہیں ہے اورہر میچ میں کوئی نہ کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کررہا ہے ۔دہلی، آئی پی ایل کی فہرست میں 11 میچوں میں سات فتح اور14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔ دہلی کو اپنا 12ویں میچ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف 28 اپریل کو اپنے گھریلو میدان فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلنا ہے اور اس میچ میں جیت دہلی کو پلے آف میں پہنچا دے گی۔لیگ اسپنر نے کہا میں بہت خوش ہوں کہ میں نے اس ٹورنمنٹ میں 150 وکٹ پورے کرلئے ہیں۔ لیکن مجھے آگے کے میچوں میں بھی ٹیم کے لئے اچھی کارکردگی پیش کرنا ہے اور وکٹ لینے ہیں۔