شارجہ ۔کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں دہلی کیپٹلز کے خلاف اپنی تمام تر توجہ پلے آف میں رسائی پر مرکوز کرے گی۔گزشتہ مقابلے میں کولکتہ کو چینائی سوپرکنگس کے خلاف شکست ہوئی ہے اور اب وہ دہلی کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے اآف میں رسائی کیلئے کوشاں ہوگی۔آئی پی ایل 2021 کے ٹیموں کے جدول میں چینائی اس وقت پہلے مقام اور دوسرے مقام پر دہلی کیپٹلزمستحکم موقف میںہے جبکہ کولکتہ کو ایک کامیابی اس کے موقف کو مستحکم بناسکتی ہے۔علاوہ ازیں دن کا دوسرا مقابلہ ممبئی انڈینز اور پنجاب کے درمیان ہوگا اس مقابلے میں بھی ممبئی کی نظریں پلے آف پر ہوگی۔