ناگپور، 2 ستمبر (یو این آئی ): ناگپور سے کولکتہ جا رہے انڈیگو کمپنی کے ایک مسافر بردار طیارہ سے غالباً پرندہ کے ٹکرانے کی خبر ہے ۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ فلائٹ نمبر 6E812 طیارہ نے جیسے ہی ناگپور ہوائی اڈے سے اڑان بھری تبھی یہ شبہ ہوا کہ جہاز سے پرندہ ٹکرایا ہے ۔ ناگپور ایئرپورٹ کے سینئر ڈائریکٹر عابد روحی نے کہا کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ اصل میں کیا ہوا ہے ۔ حکام نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید معلومات دی جائیں گی۔
سونو سود پنجاب کے سیلاب زدگان کی مدد کریں گے
ممبئی، 2 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار سونو سود پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کریں گے ۔کورونا وبا کے دوران لوگوں کی مدد کرکے مسیحا بنے سونو سود اب پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں گے ۔ سونو سود نے کہا ہیکہ وہ پنجاب کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی مہم میں کئی لوگوں کو ساتھ جوڑ رہے ہیں اور وہ متاثرین کی ہر طرح کی مدد کریں گے ۔ انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے ۔سونو سود نے ایکس پر کہا کہ میں پنجاب کے ساتھ کھڑا ہوں۔ شدید سیلاب سے متاثر کوئی بھی شخص تنہا نہیں ہے ۔ ہم مل کر ہر شخص کو دوبارہ کھڑا ہونے میں مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک پیغام بھیجیں۔ ہم آپ تک پہنچنے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ پنجاب میری روح ہے ۔ چاہے مجھے سب کچھ داؤ پر لگانا پڑے ، میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ہم پنجابی ہیں اور ہم کبھی ہار نہیں مانتے ۔سونو سود نے ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ‘میں کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں کئی جانیں چلی گئی ہیں۔ کئی جانور بہہ گئے ہیں۔ ہم سب نے مل کر پنجاب کو دوبارہ مستحکم کرنا ہے ، آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، آپ کے گاؤں سے جو بھی مدد مل سکتی ہے ، برائے مہربانی کیجئے ۔ میں بھی متعدد لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں۔’سونو سود نے کہا ہے کہ جس شخص کو بھی کسی چیز کی ضرورت ہو، وہ بلا جھجھک اپنی بات مجھ تک پہنچائیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب کو دوبارہ مستحکم کرنے میں مدد کیلئے آگے آئیں