کولکتہ :نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر پدیاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کولکاتا بھی ہو۔ ممتا نے کہا کہ اقتدار غیرمرکوزہونا چاہیے اور چار دارلحکومتوں میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونے چاہئے۔ اس طرح انہوںنے ملک میں نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے ۔ممتا بنرجی کی تجویز کے مطابق کولکاتا کیساتھ جنوبی ہندوستان، شمالی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان کے کسی ایک ایک شہر کو دارالحکومت قرار دیا جانا چاہئے۔ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ انگریزوں نے کولکتہ سے سارے ملک پر حکمرانی کی تھی ، انہوں نے کولکتہ کو ملک کا دوسرا دارالحکومت بنانے کی بھی تجویز پیش کی ۔