کولکاتہ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی اے اے اور این ار سی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے کولکتہ میں بھی سی اے اے و این آر سی کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مغربی بنگال میں لفٹ سمیت کانگریس و ترنمول کانگریس کی جانب سے بھی سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کولکتہ سمیت بنگال کے مختلف اضلاع و شمالی بنگال میں بھی احتجاجی ریلی نکال چکی ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال میں سی اے اے و این آر سی نافذ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول بتایا ہے۔ وہیں سماجی تنظیمیں بھی کولکتہ سمیت اضلاع بھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کررہی ہیں ۔ ایسے میں کولکتہ کتاب میلہ جو دنیا بھر میں اپنی شہرت رکھتا ہے ، اس میلے میں دنیا بھر کے بک بلیشرس شرکت کرتے ہیں۔ اس اہم کتاب میلے سے بھی نو این آر سی نو سی اے اے اور نو این پی آر کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔کتاب میلے میں وزیر اعلی ممتا برجی کے سی اے اے کے خلاف بنائی گئی پینٹنگ جہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ وہیں آج جماعت اسلامی کی جانب سے بھی سی اے اے و این آر سی کے خلاف سمینار کاانعقاد کیاگیا ۔ اس سمینار میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔