کولکتہ میں داعش کی ضمنی تنظیم کے 4 کارکن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ پولیس نے سہ شنبہ کو بتایا کہ آئی ایس آئی ایس سے ملحقہ ایک تنظیم کے بعض ارکان کو اس شہر کے دو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ایک خفیہ اطلاع کی اساس پر آئی ایس آئی ایس سے وابستہ ایک تنظیم ’’نیو جماعت المجاہدین بنگلہ دیشی کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ گروپ 3 بنگلہ دیش باشندوں اور ایک ہندوستانی باشندے پر مشتمل تھا جس کا تعلق بنگال کے بیربھوم ضلع سے تھا۔ دو افراد کو دو شنبہ کے روز سد لدھا سے گرفتار کیا گیا اور پھر ان کی اطلاع پر ہوڑہ ریلوے اسٹیشن کے نواح سے سہ شنبہ کی صبح مزید دو افراد پکڑے گئے۔ کولکتہ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تین بنگلہ دیشی باشندے ایک عرصہ سے ہندوستان میں مقیم تھے تاکہ اپنے ملک میں گرفتاری سے محفوظ رہ سکیں۔یہ لوگ یہاں رنگروٹوں کی بھرتی کررہے تھے‘‘۔ ہندوستانی باشندہ نئے لوگوں کی بھرتی میں ان کی مدد کررہا تھا اور فنڈ جمع کررہا تھا۔ مذکورہ سینئر افسر نے بتایا کہ ان کے پاس سے ایک موبائیل فون جس میں چند فوٹوز اور ویڈیو تھے، دستیاب ہوا اس کے علاوہ جہادی مواد بھی پکڑا گیا۔