کولکتہ میں دو مال گاڑیوں کی ٹکر

   

کولکتہ : مغربی بنگال کے بانکورہ ضلع کے اونڈا میں اتوار کے روز دو مال گاڑیوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 12ڈبے پٹری سے اترگئے اور ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (ایس ای آر) کی کھڑگپور-بانکورہ-آدرا لائن پر ٹرین کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ریلوے ذرائع کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مال گاڑی ، بظاہر ریڈ سگنل سے آگے نکل کر مین ٹریک کے سامنے آنے والی لوپ لائن کو پار کرنے کے بعد اونڈا سٹیشن پر ایک دیگر گاڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔