کولکتہ میں سی اے اے کے تحت تمام پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت عطا کرنے امیت شاہ کا اعلان

,

   

کولکتہ ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اتوار کے دن کہاکہ نریندر مودی حکومت اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک کہ ملک کے تمام پناہ گزینوں کو شہریت (ترمیمی) قانون کے تحت شہریت عطا نہ کی جائے۔ وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے بی جے پی پر مغربی بنگال میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ 2021 ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ اپوزیشن اقلیتوں کو دہشت زدہ کررہی ہے۔ مَیں اقلیتی طبقہ کے ہر شخص کو ہندوستانی شہریت دینے کا تیقن دیتا ہوں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ قانون اقلیتی طبقہ کی شہریت کو متاثر نہیں کرے گا اور ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔