کولکاتا 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے آج معمول کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالا۔ اِس علاقہ کے عوام کا لوک سبھا انتخابات سے پہلے اعتماد بحال کرنے کے لئے فوج کی جانب سے یہ مارچ کیا گیا۔ فوج کے ایک کنٹنجنٹ نے کولکاتا پولیس کمشنر کے ہمراہ شمالی کولکاتا کے مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق مارچ کیا۔ نیم فوجی تنظیموں کی 10 کمپنیاں اِس مارچ میں شامل تھیں۔ ہفتے کے دن حسب معمول جلوس کے دوران جس کا آغاز جمعہ کے دن سے ہوا، کولکاتا کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کررہی ہیں۔ اِس کے علاوہ 11 اپریل سے ریاست میں 7 مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات کے لئے رائے دہی ہونے والی ہے۔ ہفتے کے دن فوج نے عوام کے دروازوں پر دستک دی اور اُنھیں غنڈوں سے خوفزدہ نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ فوج ہر مرحلہ پر اُن کا ساتھ دے گی۔ چیف منسٹر مغربی بنگال اور برسر اقتدار ترنمول کانگریس نے اتوار کے دن کہاکہ مرکز کی نیم فوجی تنظیموں کو چاہئے کہ عوام کو دہشت زدہ نہ کریں بلکہ اُن سے کہیں کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں اور وہ اُن کی حفاظت کی ذمہ داری لے رہی ہیں۔ بی جے پی نے الزام عائد کیاکہ فوج کی موجودگی سے عوام خوفزدہ ہیں۔
