کولکتہ ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اس بات کی خواہاں ہیں کہ آج کے نوجوانوں میں بنگالی نظموں کو پڑھنے کا رجحان پیدا ہو اور نئی نسل کو اسی مقصد کے تحت ایک پلیٹ فارم مہیا کراتے ہوئے مغربی بنگال حکومت چار روزہ ’’کوبیتا اُتسو‘‘ منعقد کررہی ہے جس کا آغاز جمعرات سے ہوگا ۔ دریں اثناء محکمہ اطلاعات و ثقافتی امور کے ترجمان نے بتایا کہ کولکتہ اور آس پاس کے اضلاع سے زائد از 600 شعراء کوبیتا اُتسو کے دوران شہر کے سات مختلف مقامات پر اپنی بنگالی نظمیں پیش کریں گے جس کا افتتاح معروف پینٹر (مصور) جوگین چودھری کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔