کولکتہ ۔4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ کے سیالدہ میں بنگال پولیس نے آج ہندو جاگرن منچ کے کم از کم 60کارکنوں کو اُس وقت گرفتار کرلیا جب اس شدت پسند ہندو گروپ کے ارکان شہر میں ہندو توا گروپ اور ہندو توا تنظیموں کے ارکان پر حملہ کے خلاف ایک بڑی ریالی کے دوران پولیس سے متصادم ہوگئے ۔ بنگال پولیس نے بتایا کہ ہندو توا گروپ کے ارکان پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے سینئر پولیس آفیسر آف کولکتہ کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ ریالی جس کا اہتمام ہندو جاگرن منچ نے کیا تھا ، سیالدہ سے اسپانندہ تک نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ریالی کے دوران ریاست میں ہندو تنظیموں کے ارکان پر حملہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔