کولکتہ واقعات پر مرکز و ممتا دونوں پر سی پی آئی کی تنقید

   

حیدرآباد 7 فبروری ( پی ٹی آئی ) سی پی آئی نے کولکتہ پولیس کمشنر سے پوچھ تاچھ کرنے سی بی آئی کی کوشش کے بعد پیش آئے واقعات پر مرکزی حکومت اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مطالبہ کیا کہ پونزی اسکیمات کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ ممتابنرجی کی جانب سے تین روزہ دھرنا ختم کئے جانے کے بعد سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے ممتابنرجی پر مسائل کو مرکز ۔ ریاست تعلقات کے بحران میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست دونوں کی کارروائیاں جمہوریت کیلئے اچھی نہیں تھیں۔ انہوں نے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل اپوزیشن کے قائدین کے خلاف مقدمات دائر کئے جا رہے ہیں ۔