کولکتہ : کورونا کے مریض کیساتھ غفلت و لاپرواہی

   

کولکتہ ۔بلیا گھاٹا آئی ڈی ہاسپٹل کے خلاف ایک مریض نے الزام عاید کیا ہے کہ دواخانہ میں انہیں داخل کرنے سے انکا رکردیا۔بعدمیں کلکتہ میڈیکل کالج و ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔تاہم ہاسپٹل کے خلاف بھی مریض نے الزام عائد کیا کہ کئی گھنٹے تک ایمبولنس میں رہنا پڑا۔حالت خراب ہونے کے بعد داخل کرا یا گیا ہے ۔مریض نے شکایت کی ہے کہ جب وہ علاج کیلئے بیلیا گھاٹا آئی ڈی دواخانہ گئے تو دواخانہ انتظامیہ نے واپس کردیا اس کے بعدہاسپٹل میں بھی علاج کیلئے کافی انتظار کرنا پڑا۔ہاسپٹل انتظامیہ نے کہا کہ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعدکارروائی شروع کردی گئی ہے ۔جب کہ آئی ڈی ہاسپٹل انتظامیہ نے کہا کہ چوں کہ بستر خالی نہیں تھا اس لئے مریض کو ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے ۔اس سے قبل کورونا کے ایک مریض کی ایمبولنس میں ہی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ہوڑہ کی رہنے والی خاتون کو اسپتال سے دوسرے جگہ منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی درمیان خاتون کی موت ہوگئی۔