کولکتہ کے ابھیجیت بنرجی، شریک حیات اور ساتھی مائیکل کریمر کو معیشت کا نوبل انعام

,

   

اسٹاکہوم : الفرڈ نوبل کی یاد میں دیا جانے والا 2019 ء کا سویریجس ریکسبینک انیوارڈ کولکتہ میں پیدا ہوئے امریکی ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی، ان کی شریک حیات ایستھر ڈوفلو اور امریکی ترقیاتی ماہر معاشیات مائیکل کریمر کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ ادارہ نے کہاکہ ’ان تینوں کو عالمی غربت کے خاتمہ کے لئے تجربہ طرز عمل کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے‘۔ ایتھر ڈوفلو اپنے شوہر ابھیجیت کی نگرانی میں 1999 ء میں پی ایچ ڈی کی تھیں۔