کولکتہ: اتوار کو مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے گھوٹیاری شریف ریلوے اسٹیشن پر ایک دوکان میں آگ بھڑک اٹھی۔. محکمہ فائر کے ذرائع نے یہ معلومات دیں۔ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔سب سے پہلے صبح 10:30بجے پلیٹ فارم نمبر ایک پر ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور جلد پلیٹ فارم پر واقع دوسری دکانوں تک پھیل گئی۔تاہم ریلوے پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔. سیالدہ-جنوبی سیکشن میں ریل خدمات مسافروں کی حفاظت کیلئے کچھ وقت منقطع رہیں۔