ابوظہبی ۔مہندسنگھ دوھونی کی زیر قیادت چینائی سوپرکنگس نے یہاں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو 2 وکٹوں سے شکست دی ہے۔172 رنز کا مطلوبہ نشانہ فاتح ٹیم نے آخری گیند پر حاصل کرلیا ۔جڈیجہ نے صرف 8 گیندوں میں تیز رفتار 22 رنزاسکور کرتے ہوئے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔قبل ازیں کے کے آر نے راہول ترپاٹھی کے 45 رنز اور لوور آرڈر میں دنیش کارتک کے 11 گیندوں میں 26 رنز کی بدولت 171 رنز کا اسکور بنا کر چینائی کے سامنے ایک چیلنج رکھا ۔