کلکتہ3اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نظام الدین دہلی میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کرکے آنے والے 218افراد کو نیو ٹاؤن راجرہاٹ میں واقع حج ٹاورمیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ان سب کو ریاست کے مختلف حصوں سے سے یہاں لایا گیا ہے ۔دہلی مرکز نظام الدین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے ہی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے حج ٹاور کو قرنطینہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی تھی۔ان 218افراد کا تعلق شمالی 24پرگنہ کے بھاٹ پارہ، جنوبی 24پرگنہ، شمالی دیناج پور، بانکوڑا، جنوبی دیناج پور، کھڑک پور اور کلکتہ کے پارک سرکس علاقے سے ہے ۔