سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کڈر علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 5 عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ 2 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال نے اس انکائونٹر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ کل شام سے ہی انکائونٹر چل رہا ہے اور اس میں ابھی تک 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔مہلوکین کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ لاشیں بر آمد کی جا رہی ہیں اور یہ دہشت گرد حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس انکائونٹر میں دو جوان زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت مستحکم ہیں اور ان کو 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔قبل ازیں فوج کی چنار کور نے ایکسپر اپنے ایک پوسٹ میں کہاکہ کولگام کے کڈر علاقے میں جاری آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس تصادم کے دوران دو جوان زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجے کے لئے نکالا گیا’۔کشمیر زون پولیس نے جمعرات کی صبح ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کولگام کے کڈر علاقے میں انکائونٹر شروع ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے کولگام کے کڈر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔